Uncategorized
شاعر اہلیبت (ع) شہید محسن نقوی کی آج 19 وین برسی منائی جارہی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ؟ ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے! معروف شاعر محسن نقوی شہید کی 19 ویں برسی آج منائے جائے گی۔
اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، محسن نقوی پنجاب کے شہرڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھتے تھے۔ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ قلمی نام محسن تھا۔ ان معروف ترین کتب میں بند قبا، برگ صحرا، فرات فکر، ریزہ حرف، خیمہ جاں، رخت شب اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ آپ کو 15 جنوری 1996 کو تکفیری دہشت گردوں نے مون لائٹ مارکیٹ لاہور میں شہید کر دیا تھا۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا