محکمہ انسداد دہشت گردی کو سانحہ صفورا میں ملوث ڈاکٹر سعدیہ سمیت 19 خواتین کی تلاش
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو سانحہ صفورا میں ملوث تکفیری دہشتگرد ڈاکٹر سعدیہ سمیت 19 خواتین کی تلاش ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ان خواتین کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ سال 2004ء سے 2006ء تک ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال میں کام کرتی رہی ہے اورتکفیری دہشت گردوں کی بیویوں کا بھی علاج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ گائناکولوجسٹ ہے اور سانحہ صفورا میں بھی اس نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کلفٹن سے تکفیری دہشت گرد عادل مسعود اور خالد یوسف کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے سانحہ صفورا کے مرکزی کردار سعد عزیز عرف ٹن ٹن سے تجارتی روابط تھے۔ سی ٹی ڈی نے 19 خواتین کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ واضح رہے کہ 13 مئی 2015ء کو صفورا چورنگی کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے اسماعیل کمیونٹی کے 43 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا