علامہ سبطین سبزواری کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کی 19 رکنی عزاداری کمیٹی کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں صوبے بھر سے شخصیات پر مشتمل 19 رکنی عزاداری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ یہ کمیٹی بانیان مجالس اور لائسنداران سے رابطہ رکھے گی اور کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی اور ضلعی انتظامیہ سے مربوط رہے گی۔
زرائع کے مطابق کمیٹی میں مولانا موسٰی رضا جسکانی راجن پور، مولانا اشتیاق حسین کاظمی گجرات اور مولانا حافظ کاظم رضا نقوی لاہور نائب سربراہ ہوں گے، جبکہ علامہ مشتاق حسین ہمدانی راولپنڈی، بابر زمان رحیم یار خان، ملتان سے ایم ایچ نقوی، فضل عباس، بشارت عباس قریشی، لاہور سے مولانا حسن رضا قمی، مولانا یعقوب رضا حیدری، پروفیسر ذوالفقار حیدر، انتظار عباس نقوی، جبکہ مولانا احسان علی اتحادی مظفر گڑھ، حاجی اظہر عباس جھنگ، مولانا محمد شاہ سرگودھا، مولانا سید عباس رضا نقوی چنیوٹ، الطاف کاظمی گجرات، سید ساجد حسین نقوی ساہیوال سے کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے ممبران کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رابطوں میں رہیں اور کسی قسم کی مشکل کی صورت میں صوبائی دفتر لاہور اور مرکزی دفت راولپنڈی میں اطلاع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس ہائے عزا اور مجالس کے لئے ہر جگہ شیعہ رضاکار کام کریں۔ ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔