پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 190 یونٹ کام کررہے ہیں، حیدر عباس رضوی کا دعویٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ نے آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں پھیلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں اور طالبان دہشت گرد کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کریں۔ کراچی میں رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کارکنان اور نمائندوں کو کالعدم تنظیمیں ٹارگٹ کر رہی ہیں، ندیم احمد کو 5 دہشتگردوں نے شناخت کے بعد مارا، فائرنگ کے واقعے میں 2 ہمدرد بھی شدید زخمی ہوئے، ندیم احمد کو دھمکیاں مل رہی تھیں، مقتول کارکن عائشہ منزل دھماکے کا گواہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور طالبان کے دہشتگرد کراچی میں کھلے عام گھوم رہے ہیں، طالبانائزیشن کیخلاف عرصہ دراز سے آواز اُٹھا رہے ہیں، دہشتگردوں کی تفصیل ایم کیو ایم کے پاس موجود ہے، ڈاکٹرز، پروفیسرز، وکلاء کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، صرف کراچی میں ایک کالعدم تنظیم نام بدل کر کام کر رہی ہے، اس کے 190 یونٹ شہر میں موجود ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ چوہدری اسلم نے دہشتگردوں کیخلاف شہادت قبول کی، ایم کیو ایم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، پنجاب میں بھی ہمارے ذمہ داروں کو نشانہ بنایا گیا، آرمی چیف سے آپریشن وسیع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ضرب عضب آپریشن پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی، الطاف حسین داعش کی سرگرمیوں کا بتانے والے پہلے رہنماء ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button