رواں سال کے تین ماہ کے دوران بلو چستان بھر میں,191افراد جاں بحق جبکہ250سے زائد زخمی
شیعہ نیوز(کوئٹہ) رواں سال کے تین ماہ کے دوران بلو چستان بھر میں مختلف بم دھماکوں،ٹارگٹ کلنگ، سرچ آپریشن اور فائرنگ کے واقعات میں اب تک191افراد جاں بحق جبکہ250سے زائد زخمی ہو ئے جن میں ایف سی اور لیویز اہلکار بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف شورش زدہ علاقوں میں نئی حکومت آنے کے باوجود حالات بہتر نہیں ہوئے مختلف واقعات و حادثات میں191افرادجاں بحق ہو گئے جن میں ایف سی ‘لیویز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ250سے زائد زخمی ہو گئے ضلع مستونگ میں زائرین بس پر حملے کے دوران31افرادشہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے، 31جنوری کو مستونگ کے مقام پر ایک سیاح پر حملے کے دوران6لیویز اہلکار جاں بحق ہو ئے آواران میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کے دوران3ایف سی اہلکار جاں بحق ہوئے 9فروری کو بلو چستان میں پرتشدد واقعات میں12افراد جاں بحق ہو گئے یکم مارچ کو بلو چستان میں دھماکے اور آپریشن میں تین اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق ہو ئے14مارچ کوئٹہ بم دھماکے میں12افراد جاں بحق اور38زخمی ہو ئے 23مارچ کو حب کے مقام پر بسوں اور ٹینکروں میں تصادم کے نتیجے میں40افراد جاں بحق ہو ئے7اپریل کو قلات کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران40سے زائد مزاحمت کار جاں بحق کردیاگیا تھا اور8اپریل کو سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں بم دھماکے کے دوران17افراد جاں بحق جبکہ50سے زائد زخمی ہوگئے تھیں