پنجاب میں کومبنگ آپریشن جاری، گرفتار تکفیری دہشتگردوں کی تعداد 196 ہو گئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے، تکفیری دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھپے تکفیری دہشت گرد بھی گرفتار ہونے لگے ہیں۔ آپریشن کے دوران القاعدہ کے 9 اور تحریک طالبان پاکستان کے 13 تکفیری دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے حکم پر ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف شروع ہونے والے کومبنگ آپریشن کی گونج پورےپنجاب میں سنائی دے رہی ہے۔پنجاب بھر میں ملک دشمن،اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں اب تک گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کی تعداد ا96 ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ تکفیری دہشت گرد ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے گرفتار ہوئے، کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے 176 تکفیری دہشت گردوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے،اس کے علاوہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القائدہ کے 9 اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 13 تکفیری دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لاہور سے کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے 5 جبکہ ڈیرہ غازی خان سے 4 تکفیری دہشت گرد گرفتار کئے گئے، پنجاب بھر سے تکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری سے نہ صرف ان کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملی بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔