پاکستانی شیعہ خبریں
چند گھنٹوں میں 2 شیعہ نوجوان شہید 1 زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار رضویہ سوسائٹی میں موٹر میکنک کی دوکان پر امریکی سعودی نواز دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ شیعہ نوجوان سید فراز حسین ولد فرید حسین شہید جبکہ 35سالہ شیعہ نوجوان ریاض ولد ولی محمد زخمی ہوگئے ،فرازاور ریاض کو قریبی ہسپتال عباسی منتقل کیا گیا جہاں 25سالہ نوجوان فراز ولد فرید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔جبکہ اس سے پہلے بلدیہ میں پریڈی ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی گوہر عباس کو شہید کیا گیا تھا ۔