پاکستانی شیعہ خبریں
گلشن اقبال میں حساس اداروں کی کاروائی، سوشل میڈیا پر داعش کی تشہیر کرنے والے 2 تکفیری گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال قائد اعظم کالونی میں حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک گھرمیں چھاپہ مار کرپاکستان میں داعش کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو تکفیری دہشتگردو کو گرفتار کر کےنا معلوم مقام منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ داعش کے ترانوں کی سی ڈی اسٹیکرز اور دیگر کاغذات ملے ہیں جن کواحسا س اداروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔