مضامین

2 کروڑ سے زائد افراد کربلا میں اربعین امام حسین (ع) منانے پہنچ گئے

شیعہ نیوز (اسپیشل رپورٹ) رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے کے مقصد سے دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں زائرین کربلا معلی پہنچ رہے ہیں۔

ایران سے دس لاکھ سے زیادہ زائرین چہلم کے دن کربلا میں اکٹھا ہورہے ہيں ۔ عراق میں موجود ایران کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ گیارہ لاکھ ایرانی عراق میں داخل ہوچکے تھے۔

اسی طرح پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھی لاکھوں زائرین اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر کربلا پہنچے گئے ہیں۔
زمانہ قدیم سے چلی آرہی رسم کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر مختلف علاقوں سے زائرین سیکڑوں کلومیٹر کا سفر پیدل اور ننگے پیر چل کر طے کرتے ہیں اور کربلاء معلی پہنچتے ہیں۔

گذشتہ برس دوہزار تیرہ میں دو کروڑ لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں حصہ لیا تھا۔ جبکہ روان سال عراقی حکام اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق 2 کڑرو سے زائد افراد کربلا میں چہلم امام حسین منانے پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب زائراین امام حسین کی خدمت کے لئے نجف سے کربلا کے راستہ میں 700 کلو میٹر ایک طویل دسترخوان کا اہتمام مقامی افراد کی جانب سے کیا گیا ہے، جہاں نجف سے کربلا پیدل سفر کرنے والے زائرین کے لئے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا اہتمام ہے، اس کے علاوہ راستے میں ہزاروں سبیلیں اور قیام گاہ بھی بنائی گئی ہیں۔

اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر عراقی فوج اور مقامی افراد کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات بھی کیئے گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے دہشتگردی کے لئے چھوڑے گئے ایک ہزار سے زائد زہریلے بچھو بھی پکڑے لئے گئے ہیں۔ جبکہ ایک خاتون خود کش بمبار جو کربلا میں زائرین کو نشانہ بنانا چاہتی تھی پراسرا طور پر مردہ حالت میں کربلا کے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر پائی گئی ہے۔
واضع رہے کہ روان سال چہلم امام حسین دنیا بھر میں 13 دسمبر بروز ہفتہ بمطابق 20 صفر کو منایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button