پاکستانی شیعہ خبریں

ڈاکٹر رضا پیرانی کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی کے 2 کارکنوں کے بلیک وارنٹ جاری، منگل کو پھانسی ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو منگل کے روز پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ دونوں مجرموں کو فرقہ وارانہ طور پر قتل کے الزام میں 10 سال قبل پھانسی کی سزاء دی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ان دونوں نے 2001 میں کراچی کے سولجر بازار میں ڈاکٹر رضا پیرانی کوشہید کیا تھا جس پر ان کو 2004 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کی جانب سے سکھر جیل کو جاری کیے گئے وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کو 23 دسمبر (منگل) کی صبح 6:30 پر پھانسی دی جائے سکھر جیل کے سپرینٹنڈنٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مطلع کیا گیا تھا کہ مجرموں کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ کے اجراء کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں مجرموں کی پھانسی کے بلیک وارنٹ متعدد بار جاری کیے جا چکے ہیں مگر ایوان صدر سے اس کو ملتوی کر دیا جاتا تھا۔ ان مجرموں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈاکٹر پیرانی کو سولجر بازار میں اپنے کلینک کے سامنے  شہید کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 2008 کے بعد سے صرف ایک شخص کو پھانسی کی سزاء دی گئی تھی جو کہ فوجی عدالت سے سزاء یافتہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button