شیعہ نسل کشی: کراچی میں فائرنگ سے عون رضا ساتھی سمیت شہید، 2 مومنین زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی میں شیعہ جوانوں پر تکفیری کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے 3 حملوں میں عون رضا نقوی اور مطاہر حسین شہید ہوگئے ہیں جبکہ 2 جوان جنکی کار پر گلشن اقبال میں فائرنگ کی گئی وہ زخمی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ زین عباس اور محمد رضوی زخمی ہیں،جبکہ موسی کالونی میں دکان پر فائرنگ سے دوکان مالک عون رضا اور انکے ساتھ مطاہر حسین شہید ہوگئے ہیں۔ عون رضا کی میت ملیر کے علاقہ جعفرطیار لائی گئی ہے جبکہ مطاہر حسین کا جسد خاکی رضویہ امامبارگاہ میں ہے آج ظہرین کی نماز کے بعد دو شہداء کی نماز جنازہ جعفرطیار اور رضویہ میں ادا کی جائیگی۔
واضع رہے کہ آپریش ضرب عضب میں تیزی اور دہشتگردوں کو پھانسی دیئے جانے کے فیصلہ کے بعد ایک دم شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تیز ہوا ہے، جسکا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور دہشتگردی کی دھاک بیٹھانا ہے لیکن یہ شہادتیں ہمیں ظالم کو ظالم کہنے سے نہیں روک سکتی۔