کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 11تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والےعالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 11 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد گروہوں کےلشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محمد خان کالونی میں کارروائی خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی، جس میں گرفتار 2 اہم تکفیری دہشتگردوں کا تعلق عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ان دو کمانڈروں سمیت دیگر 11 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے 10 بوتل بم، 5 راکٹ لانچر، 10 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والے 20 دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع اہم سرکاری عمارت پر ایئرپورٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اور ان کے قبضے سے منصوبے کے دستاویزات سمیت اہم نقشے برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتارتکفیری دہشتگرد گزشتہ دو سال کے دوران کراچی میں ہونے والے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں