Uncategorized

لاہور، حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن، 2 تکفیری دہشتگردوں سمیت 11 مشتبہ افراد زیرحراست

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور میں پاک فوج اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن، شاہدرہ کے علاقہ سے دو دہشت گردوں سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق حساس اداروں نے تکفیری دہشتگردوں کی اطلاع پر لاہور میں شاہدرہ اور برکت ٹاون کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں دو تکفیری دہشت گردوں سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ تکفیری دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار ہونے والے دونوں تکفیری دہشتگردوں کا ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ "جمات الاحرار” سے ہے۔

ڈی جی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ لاہور کامبنگ آپریشن میں تکفیری دہشتگردوں کے سلیپر سل کو ختم کر دیا۔تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ”جماعت الاحرار” نے قبول کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button