پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ سے بم بنانے کے ماہر 2 تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سکیورٹی فورسز نے شہر میں بم بنانے والے 2 ماہر دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بم بنانے کے ماہر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت عبدالقیوم اور عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد بر آمد ہوا ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقیوم نامی دہشت گرد وائرلیس مکینک ہے اور گاڑیوں میں بم نصب کرنے کا ماہر ہے اور دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button