Uncategorized

آئی ایس او کا سالانہ مرکزی کنوینش 2 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس رگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسراجلاس لیہ میں تین روز کے بعد اختتام پزیر ہوگیا اجلا س میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 2اکتوبر سے منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیںمرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے کہا کہ کنونشن الہی نظام ولایت کی تقویت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہو گا، نظام ولایت سے مربوط ہو کر ہی ملت کے اجتماعی مسائل اور استعمار جہاں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے مجلس عاملہ کے اختتام پر مرکزی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت فقیہ کیساتھ ارتباط پر فخر ہے، کارکن آفاقی انقلاب کیلئے زمینہ سازی میں کردار ادا کریں اور امام زمان عج فرجہ کے ظہور اور انقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ ہی ہے کہ جس نے دنیا کی شیطانی قوتوں کے مقابلے میں پائیدار استقامت دکھائی ہے اگر کوئی دنیاوی نظام ہوتا تو شاید دیر پا اور پائیدار استقامت برقرار نہ رکھ سکتا اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے اراکین نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button