Uncategorized

دربار سخی سرور پر حملے کا منصوبہ ناکام، 2 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے د و تکفیری دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ مقابلے میں مارے جانیوالے تکفیری دہشتگردوں میں کریم اور صفدر شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تکفیری گروہ تحریک طالبان کے الاحرار گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ حضرت سخی سرور کے قریب تکفیری دہشتگردوں نے کیمپ بنا رکھا تھا اور دربار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کا کیمپ ٹریس کر لیا اور کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی تھی، تاہم جوابی فائرنگ میں دونوںتکفیری دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دونوںتکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے ہے اور دونوں کی شناخت کریم اور صفدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے دہشت گردوں کے کیمپ سے خود کش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button