پاکستانی شیعہ خبریں

داعش میں شمولیت کے خواہشمند کراچی کے 2 جوان گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت کے خواہشمند کراچی کے 2 نوجوان پکڑے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق داعش میں شامل ہونے کے خواہشمند کراچی کے 2 نوجوان ملک سے نکلتے ہی پکڑے گئے، واپسی پر گرفتار ہوئے تو بتایا کہ داعش نے کس طرح اپنی طرف راغب کیا۔ گرفتار افراد میں سے زین شاہد ناظم آباد، جبکہ بلال رند بوٹ بیسن کلفٹن کا رہائشی ہے، دونوں نوجوان ٹوئٹر کے ذریعے شام میں داعش سے رابطے میں آئے، دونوں کو موبائل فون ایپلیکیشن شیور اسپاٹ پر یکجا کیا گیا۔ بلال رند دبئی، جبکہ زین شاہد سعودی عرب میں پیدا ہوا۔ دبئی کے خوشحال گھرانے سے تعلق رکھنے والا بلال امریکن یونیورسٹی دبئی میں زیر تعلیم رہا، جبکہ سعودی عرب کے بینکر کے گھر میں آنکھ کھولنے والے زین شاہد نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں داخلہ لیا، تاہم پڑھائی چھوڑ دی۔

دونوں نوجوان ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، لیکن ان کا رابطہ کرایا گیا، اور پہلی ملاقات بوٹ بیسن کلفٹن کی مسجد میں ہوئی۔ دونوں کو انسانی اسمگلرز کی مدد سے ایران سے ترکی پہنچنے کو کہا گیا، اور ترکی سے داعش کے کارندوں نے انھیں شام لے جانے کی پیشکش کی تھی۔ دونوں نوجوانوں نے انسانی اسمگلر کو فی کس 2 لاکھ 60 ہزار ادا کئے، غیر قانونی زمینی اور سمندری راستے سے ایران پہنچے، اسمگلرز نے ایک ہفتہ سیف ہاوس میں رکھا، لیکن پھر ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر پاکستان ڈی پورٹ ہوئے۔ کراچی پہنچنے پر محکمہ انسداد دہشتگردی نے گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ونگ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی گرفتاری معاشرے کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے کیلئے گھر، محلے، تعلیمی اداروں اور اطراف کا خیال اہلخانہ، دوستوں، اساتذہ کرام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سب ہی کو رکھنا پڑے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button