کراچی، سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے موسمیات پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان و افغانستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ ،افغانی و پاکستانی سمیں، موبائل فون اور کارڈ برآمد کر لئے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگرد محمد ظریف اور عبدالغفور نیوی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کا ساتھی علی برطانیہ، نائنٹی افغانستان اور یوجیش پٹیل کینڈا میں موجود ہیں۔ ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ایک دہشتگرد آئی بی اے سے گریجویٹ ہے دہشتگردوں نے غیر قانونی طور پر ایکسچینج قائم کر رکھے تھے۔ گرفتار دہشتگرد پاکستان میں تخریب کاری کی 17وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا گروپ 12 ملزمان پر مشتمل ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔