Uncategorized

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مزید 2 ملزم گرفتار، سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل نثار اور کانسٹیبل بابر شامل ہیں، جن کو ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے میں ملوث انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو پہلے کی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب عوامی تحریک نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، ایم این اے حمزہ شہباز شریف سمیت 21 حکومتی شخصیات کیخلاف ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button