پاکستانی شیعہ خبریں

حیدرآباد اور جیکب آباد سے 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جیکب آباد اور حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاعات پر جیکب آباد اور حیدرآباد کے مخصوص مقامات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران 2 مطلوب تکفیری دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سے ہے، اور وہ متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تکفیری دہشت گردوں کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button