مشرق وسطی
روس نے دہشتگردوں کے 2 ڈرون طیاروں کو شام میں مار گرایا
ادلب سے حمیمیم ہوائی اڈے کی جانب مشن پر روانہ کئے گئے دہشتگرد گروپوں کے 2 ڈرون طیاروں کو لاذقیہ کے مضافات میں سرنگون کردیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے گزشہ جمعہ کو بھی حمیمیم ہوائی اڈے کے قریب دہشتگردوں کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔
واضح رہے کہ آج سرنگون ہونے والے دو جاسوس طیاروں کو ادلب کے جنگ بندی والے علاقے سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔
ڈرون سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور حمیمیم کا ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے