پشاور سے 2 تکفیری دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور دستی بم برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پولیس نے متنی کے علاقے میں کارروائی کے دوران دو تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے متنی میں کارروائی کرتے ہوئے دوتکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید کے مطابق پولیس نے تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشتگردوںنے فائرنگ کردی، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے 5 کلو سے زائد بارودی مواد اور دستی بم بر آمد ہوئے ہیں جب کہ تکفیری دہشتگردوںنے ابتدائی تفتیش میں افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں 2014 میں ایس ایچ او بڈھ بیر کے قتل میں بھی ملوث ہیں جب کہ ان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے