پاکستانی شیعہ خبریں
صوابی، دہشتگردی کی کوشش کی ناکام، 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پولیس نے صوابی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک نذرائع کے مطابق صوابی میں اسٹیفہ نہر کے قریب سلیم خان کلے میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2 تکفیری ہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں 5 کلو بارود، دھماکوں میں استعمال کی جانے والی تار اور 2 پستول بھی برآمد کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) ہے، گرفتار دہشتگرد متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے