لاہور، کھوکھر ٹاؤن میں حساس ادارے کی کارروائی،تکفیری دہشتگردوں کے 2 سہولت کار گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن میں واقع تکفیری مدرسے پر چھاپہ مار کر تکفیری دہشتگردوں کے 2 سہولت کار مولویوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے یہ کارروائی رات گئے کی۔ گرفتار دونوں مولویوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مدرسے سے منافرت پر مبنی لٹریچر، شرانگیز تقاریر کی سی ڈیز اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کی نشاندہی پر مدرسے میں چھاپہ مارا جہاں سے تکفیری مولویوں قاری یوسف اور قاری یونس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قاری یونس کیخلاف یہ بھی الزام ہے کہ یہ شرانگیز تقریریں کر کے معاشرے میں منافرت کو ہوا دیتا ہے۔ دونوں مولویوں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ لاہور میں دہشتگردی کیلئے باہر سے آنیوالے تکفیری دہشتگردوں کو اپنے ہاں ٹھہراتے تھے اور انہیں ہدف کی بنیادی معلومات بھی فراہم کرتے تھے۔ حساس ادارے دونوں سے تفتیش کر رہے ہیں جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے