Uncategorized

لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں کارروائی کے دوران 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

زرائع کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع ملنے پر لاہور کے علاقے گلشن راوی میں کارروائی کے دوران 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار تکفیری دہشت گردوں کی شناخت عمر خیام اور نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے،جن کا تعلق کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ ازبکستان موومنٹ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگرد، دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی سرنگ بھی برآمد ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button