پاکستانی شیعہ خبریں

مانسہرہ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے مانسہرہ کے قریب کریبائی اوگی اور چارنگ اڈا گاؤں میں کارروائیاں کیں.اعلامیے کے مطابق دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جسے پریشر ککر میں چھپایا گیا تھا۔برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹس، دستی بم، پستول اور اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے افغان تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے 4 تکفیری دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کا آغاز 15 جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا تھا۔رواں سال فروری میں آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں آپریشن کے حتمی مرحلے کی منظوری دی تھی۔

اس مرحلے کے دوران تکفیری دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بناکر تباہ کیا گیا جبکہ ان کے بیرون ملک موجود سہولت کاروں سے رابطے بھی منقطع کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button