کراچی،سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 تکفیری دہشتگرد مقابلے کے بعد گرفتار کر لئے گئے۔
زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے مقابلے کے بعد ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ برصغیر کے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں تکفیری دہشتگرد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور دونوں کاتعلق پنجاب سے ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار تکفیری دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی اور دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، 70 راؤنڈ، 5 کلو بال بیرنگ و دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔