پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور ، تکفیری دہشتگردوں کاپولیس موبائل پر بم حملہ، سب انسپکٹرشھید، 2 اہلکار زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تھانہ خزانہ کی حدود میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےپولیس موبائل کو دھماکے کانشانہ بنائے جانے کے نتیجے میںایک سب انسپکٹر شھید جب کہ 2 شدید اہلکار زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےسڑک کنارے نصب کیا بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس افسر نے راستے میںہی جامِ شھادت نوش کرلیا۔پولیس زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےسڑک کنارےبم پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا جب کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر 2 اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button