Uncategorized

کراچی، سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، 2 افغان دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے اور دونوں دہشتگرد افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹاؤن کے قریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے تکفیری دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے، دہشتگردوں سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں سے بنوایا اور ان کے یہاں موجود سہولت کار کون لوگ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button