Uncategorized

کراچی: رینجرز و پولیس مقابلوں میں 2 تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ترجمان رینجرز کے مطابق ناردن بائی پاس کے قریب خیر آباد میں چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر کورنگی زمان ٹاون میں مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ ایس ایس پی تنویر اوڈھو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کو قتل کیا تھا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون سے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااور شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button