پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں 2 پولیس اہلکار اور خیبر ایجنسی میں 2 خاصہ دار جاں بحق

شیعہ نیوز(پشاور) پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے، مسلح افراد نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے مخصوص سکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ فیز 5کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، اختر زمان اور عمران شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار ماروں روڈ پر نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے 2 سکیورٹی اہلکار عبدالرحمان اور عبدالوہاب شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button