لاہور میں کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے خان کالونی میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار تکفیری دہشت گردوں میں عبداللہ اور یعقوب شامل ہیں، جن کا تعلق سفاک عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ تکفیری دہشت گردوں نے لاہور کے حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔