پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ نسل کشی جاری : کوئٹہ ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ 2 شیعہ ہزارہ شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: سریاب روڈ میں ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ شہید، اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں نے رکشہ پرفائرنگ کی جس کے نیجہ میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد شہید ہوگئے جنکی شناخت غلام نبی ولد شیرعلی اور محمد نبی ولد اسحاق علی کے نام سے ہوئے جو کہ علمدار روڈ کے رہائشی تھے ،شہداٗ کے جسد خاکی علمدار روڈ منتقل کیئے گئے ہیں جہاں انکی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں بہشت زینب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سعودی ریال خور ملک دشمن لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں  شیعہ عمائدین کو اپنی ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہے، لیکن تا حال ملک کے مقتدر حلقہ حکمران و سیکورٹی ادارے ان کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button