Uncategorized

لاہور، سی ٹی ڈی کی کاروائی،2 تکفیری دہشتگرد گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرکے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق س سی ٹی ڈی لاہور نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں کارروائی کرکے 2 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت حسن علی اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)سے ہے۔ گرفتار ہونے والے دونوں تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے مزید 2 ساتھی دہشتگرد بھی لاہور میں موجود ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button