پاکستانی شیعہ خبریں

"شہید اعتزاز حسن " کی زندگی پر بننے والی فلم 2 ستمبر کو ریلیز ہو گی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہنگو کے ایک سرکاری اسکول میں تکفیری دہشتگرد کی جانب سے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے اپنی جان دینے والے طالب علم "شہید اعتزاز حسن ” کی زندگی پر بننے والی فلم "سلیوٹ” 2 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں اور شہدا کو فراموش نہیں کرتیں۔

زرائع کے مطابق شہزاد رفیق کی فلم "سلیوٹ” ہنگو سے تعلق رکھنے والے نوعمر طالبعلم "شہید اعتزاز حسن” کی زندگی اور اس دلیرانہ قدم پر مبنی ہے جس میں اس نے 5 جنوری 2014ء کو اپنی زندگی ،تکفیری خودکش حملہ آور کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے قربان کردی اور اس طرح 400 طالبعلموں کی زندگیاں بچالیں۔ حب الوطنی کے جذبے سے قلب کو گرما دینے والی اس فلم میں پاکستانی فوج کو دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شہید اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اپنے عزیز ترین بیٹے کو گنوا چکا ہوں لیکن اس نے جو کیا مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔ اس نے دلیرانہ کام کیا اور میں اس کی بہادری پر خوش ہوں۔

شہید اعتزاز حسن کے اس قدم نے دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور اس کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ فلم بنا کر شہزاد رفیق نے ثابت کر دیا کہ زندہ قومیں کبھی اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ شہید طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر بننے والی فلم سلیوٹ 2 ستمبر کو ملک بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button