کوئٹہ، پولیس ٹریننگ کالج حملہ،ایس ایس جی کی کاروائی میں 2 تکفیری دہشتگرد جہنم واصل
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کوئٹہ کے سریاب روڈ پر قائم پولیس کے ٹریننگ کالج پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے میں کم از کم 25 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے،جبکہ فورسز کے آپریشن میں 2 تکفیری دہشت واصلِ جہنم ہوگئے،
زرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹریننگ سینٹر اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،جبکہ تکفیری دہشتگرد ٹریننگ کالج میں موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کےاسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کمانڈوز کی جانب سے آپریشن کے دوران 200 کیڈٹس کو بازیاب کرالیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس جی کی کاروائی میں دو تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 200 زیر تربیت اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپریشن میں اب تک کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہ دہشتگرد واصلِ جہنم ہوچکے ہیں۔اس سے قبل پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 25 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹریننگ کالج کے اندر سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ ہاسٹل میں موجود کیڈٹس کو یرغمال بنائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پہلی ترجیح یرغمال لوگوں کو باحفاظت نکالنا ہے جبکہ پاک فوج کے کمانڈوز آپریشن کے لیے حملے کا نشانہ بنانے والے ہاسٹل کے اطراف میں پہنچ گئے۔