پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ: سیکورٹی فورسز کی کاروائی، ملک دشمن کلعدم تنظیم لشکرجھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ‘کالعدم لشکر جنگھوی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے’۔ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک تکفیری دہشت گرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

سیکیورٹی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا جو علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے حوالے سے زیر تفتیش ہے’۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگرہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں مختلف مبینہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں قوم پرست علیحدگی پسندوں کی جانب سے بھی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ کوئٹہ میں رواں سال دو بڑے واقعات ہوئے جہاں کئی افراد جاں بحق ہوئے جس میں سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلا پر اور پولیس ٹریننگ کالج پر ہونے والے حملے شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button