پاکستانی شیعہ خبریں

بٹاگرام میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام، سیکیورٹی ایجنسیز کی کاروائی کلعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: ہزارہ ڈویژن کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جو بٹاگرام میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں محمد نواز عرف ابرش اور عزیز اللہ عرف ہزازہ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں تربیت حاصل کی اور وہ ماضی میں ہونے والے دہشت گردی کے متعدد حملوں میں بھی ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بٹاگرام میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس (ڈی پی او) بٹاگرام کی ایک ویڈیو کلپ بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button