Uncategorized

2 سال ہوگئے سپاہ صحابہ میں کافر کافر کا نعرہ بند کروا دیا ہے، آئی جی پنجاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ہوگئی ہے، سندھ اور پنجاب میں پولیس اصلاحات کی ضرورت ہے، پنجاب پولیس کی بھرتیوں میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جماعت الدعوۃ فعال نہیں بلکہ ان کی ایک تنظیم فلاح انسایت فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں پولیس کا کردار لائق تحسین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مجھے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے احکامات دئیے تھے جن میں پنجاب پولیس کافی حد تک کامیاب رہی ہے، انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس نے بہترین انتظامات کئے ہیں اور ان میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیشہ سے ہی امیر لوگوں کو چھوڑ دیتی ہے جبکہ غریب آدمی کیخلاف کارروائی کرتی ہے، جوکہ عوام میں اس کا مورال گرانے کا باعث بن رہا ہے، میڈیا پولیس کی خامیوں پر شور مچاتا ہے لیکن پولیس کی مثبت سرگرمیوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ مشتاق سکھیرا نے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جہادی اگر اپنی تنظیمیں فلاحی کاموں میں لگا رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، جماعت الدعوة فعال نہیں، ان کی ایک تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فعال ہے اور وہ فلاحی سرگرمیاں کر رہے ہیں، لشکر جھنگوی کا پنجاب میں کوئی وجود نہیں ہے، 2 سال سے سپاہ صحابہ کی تحریر و تقریر میں کافر کے نعروں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملات میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، پنجاب پولیس نے اپنی بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے دہشتگردوں کا سفایا کیا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اپنے بیٹے کے پاس جاﺅں گا، کتابوں کا مطالعہ کروں گا، اگر مجھے ملک اور قوم کی خدمت کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button