کراچی: ایک گھنٹے کے اندر دو مختلف علاقوں میں ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 شیعہ شہید
کراچی کے دو مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ سے علی رضا تقوی اور مرتضیٰ علوی شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پہلا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر ہوا جب امریکی نواز کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے الائیڈ بینک کے ملازم سید علی رضا تقوی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
سید علی رضا تقوی اپنے بینک سے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ ناصبی دہشتگردوں نے اُن پر فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں علی رضا موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
شہید مرتضی علوی
جبکہ دوسرا واقع پاک کالونی بڑابورڈ پر وقوع پذیر ہوا کہ جب 39 سالہ مرتضیٰ علوی اپنی کار (ای اے/5104 ) پر جارہے تھے کہ ناصبی دہشگردوں نے اُنکی کار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہو گئے۔ زرائع کے مطابق شہید مرتضیٰ علوی کو 17 گولیاں لگی ہیں
شہید علی رضا کا جسد خاکی شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کیا جارہا ہے شہید مرتضیٰ علوی کے جسد خاکی کو فاطمیہ غسل خانے منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 1 گھنٹے کے اندر 2 شیعہ ملسمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں آج ایک ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 مومن شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔ مسلسل ملک دشمن کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کی دہشتگرد کاروائیاں جاری ہیں، لیکن اتنی قتل و غارت کے باوجود حکومت قیام امن کے لئے ان دہشتگرد عناصر کے خلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لا رہی۔