Uncategorized
بھلوال سے 2جلوس برآمد شہدائے کربلا کو خراج عقیدت
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)بھلوال:۔ چہلم شہدائے کربلاؑ کے حوالے سے مختلف مقامات سے2جلوس نکالے گئے۔مرکزی جلوس امام بارگاہ بھلوال سے برآمد ہوا جو مین بازار، ریلوے سٹیشن چوک، میلاد روڈ سے ہوتا ہوا بلاک نمبر 3پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ اسی طرح دوسرا جلوس قصر ابی طالبؑ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہو گیا، اس موقع پر عزاداروں نے ماتم کیا جبکہ ذاکرین مصائب اہلبیتؑ پر روشنی ڈالتے رہے ۔ پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر محکمہ صحت اور بلدیہ کے عملے کو بھی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی تھیں۔