Uncategorized

سندھ، غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 2 ہزار مدرسے بند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت نے مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی، 2 ہزار سے زائد غیرقانونی مدرسے بند کرادیئے گئے، مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 57 مدارس بھی بند کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیرقانونی مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن مکمل ہوگیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مدارس کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے 2 ہزار سے زائد غیرقانونی مدرسے بند کرا دیئے ہیں، 97 مدارس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جن میں سے 57 مدارس بند کر دیئے گئے ہیں، سندھ حکومت نے مدارس کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ سندھ میں 7444 رجسٹرڈ مدارس 5 لاکھ 47 ہزار 695 طلباء ان مدارس میں زیرتعلیم ہیں، مدارس میں 818 غیر ملکی طالب علم بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button