پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈبل روڈ کے قریب آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈیوٹی دینے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اور الیاس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی محمد جاوید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

کوئٹہ میں دہشت گرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی اور بلوچ لبریشن آرمی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button