Uncategorized

فیصل آباد میں دہشت گردی کی واردات ناکام بنا دی گئی، 2 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) فیصل آباد میں دہشت گردی کی واردات ناکام بنا دی گئی، سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات پر فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر واقع پارک میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دوران کارروائی ملزمان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ فیصل آباد میں اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button