پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : ملیر میں لسانی جماعت کے دہشتگردوں کی ہنگامہ آرائی،فائرنگ کے نتیجے میں 2شیعہ نوجوان زخمی

shiitenews  shia zakhmiشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ میں لسانی جماعت کے مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سید علی حیدر زخمی ، جبکے الفلاح سوسائٹی ملیر کے علاقے میں علی حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا ہے ۔دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے زریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں ڈاکٹرز دونوں زخمیوں کی جان بچانے میں مصروف ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک لسانی جماعت کے مسلح دہشتگردں نے فائرنگ اور ہنگامہ آرائی شروع کردی اور جبراً دکانیں اور کاروبار بند کروانا شروع کر دیا ۔ چند مسلح نقاب پوش دہشتگردوں نے لیاقت مارکیٹ ملیر میں جبری دکانیں بند کروانے کی کوشش کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی جسکے نتیجے میں علی حیدر شدید زخمی ہو گئے جب کے اسی طرح کا ایک اور واقعہ الفلاح سوسائٹی ملیر میں پیش آیا جہا ں اسی لسانی جماعت کے مسلح دہشتگردوں نے علی حسنین کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button