پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ، 2 پائلٹ شہید
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور میں پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ کے قریب کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں طیارے میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جبکہ باچا خان ایئر پورٹ کے رن وے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کر کے جیسے ہی جہاز تھوڑی سی بلندی پر گیا، اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، جہاز کے کپتان نے قریبی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو موڑا لیکن کریش لینڈنگ کے دوران ہی اس میں آگ لگ گئی۔