Uncategorized

ملتان، سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 2 دہشتگرد گرفتار، تعلق داعش سے نکلا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملتان ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بارودی مواد ہینڈ گرنیڈ اور رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ دو دہشتگرد ملتان میں تباہی مچانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اطلاع پا کر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دیگر خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر سٹیڈیم موڑ وہاڑی روڈ کے قریب سے دو دہشتگرد وسیم الرحمٰن اور سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق داعش سے ہے۔ گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اور 24 ہزار 300 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button