کراچی:۱گھنٹے میں دو مختلف واقعات میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2شیعہ زخمی
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق دو مختلف واقعات میں سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (یزید) لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ زخمی ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق پہلا واقعہ مزار قائد انڈر بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں کالعدم سپاہ صحابہ (یزید)لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسلامک بینک کے ملاز م سید عارف حسین رضوی زخمی ہوگئے۔جنہیں زخمی حالت میں آغاخان ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔جبکہ دوسرا واقعہ گلشن اقبال جامعہ سبطین امام بارگاہ کے قریب سعودینواز کالعدم سپاہ صحابہ(یزید)کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید سلمان زید ی زخمی ہوگئے ۔جنہیں زخمی حالت میںآغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے دونونں مومنین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مومنین سے دعائے صحت کی درخواست ہے
واضح رہے کے نواز حکومت ایک طرف شیعہ علما اور افراد کو گرفتار کرہی ہے دوسری جانب نواز حکومت کی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ(یزید)لشکرجھنگوی کالعدم طالبان کے دہشتگر بے گناہ شیعہ افراد کا قتل عام کر رہے ہیں ۔