پاکستانی شیعہ خبریں

اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ملزمان سمیت کالعدم تنظیم کے 4 کارکن گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی بہار کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کرکے اسلحہ، بارودی مواد اور بال بیرنگ قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار کی بہار کالونی میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم سے بھی حملہ کیا جو کہ پھٹ نہ سکا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کرکے اسلحہ بارودی مواد اور بال بیرنگ قبضے میں لے لی گئیں۔ زخمی ملزمان کی شناخت ابراہیم اور اسلام کے نام سے ہوئی۔ دونوں زخمی ملزمان کو پولیس نے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ نعیم اور رفیع اللہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے کے بعد پولیس نے 2 زخمیوں سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔زخمیوں کو اسپتال جبکہ دیگر کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے 3 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریحان، نبیل اور عذیر کا تعلق گینگ وار کے راشد گروپ سے تھا۔ گرفتار افراد پر بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ لیاری کے ہی علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button