Uncategorized

لاہور، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی 2 روزہ تقریبات 4 مارچ سے شروع ہوں گی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں تنظیم کے مرکزی جنرل انصر مہدی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن کے رہنماؤں سمیت سابقین آئی ایس او پاکستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کے یوم شہادت کے حوالے سے برسی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 22ویں برسی کے موقع پر 2 روزہ تقریب 4,5 مارچ کو شہید کے مرقد علی رضا آباد میں منعقد ہوں گی۔

برسی کے موقع پر جائے شہادت پر چراغاں، اسکاؤٹ سلامی، سیمینار اور مجلس ترحیم منعقد ہوگی۔ برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تشہیراتی و رابطہ مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ انصر مہدی کا کہنا تھا 7 مارچ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی سرزمین پر انہتا پسندوں نے انسان دوست ڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یوم شہادت، شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے، شہدا نے اپنا فریضہ ادا کر دیا، اب ہمیں ان کے راستہ و نظریات پر کاربند ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہید کی برسی لاہور میں ان کے مرقد پر منعقد ہو گی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کرکے شہید سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button